اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نئے مالی سال 2022-23ء کے لئے وفاقی بجٹ پیش کیا گیا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر ایوان میں پیش کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مالیاتی بل 2022ء بھی ایوان میں پیش کیا۔ کارروائی مکمل ہونے پر سپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا۔