اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 16 ستمبر دن ساڑھے 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ،اتوار کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے تحریک پیش کی کہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 288 کے تحت اتوار 15 ستمبر اور پیر16 ستمبر کے لیے وقفہ سوالات اور توجہ مبذول کرانے کے نوٹسز ملتوی کرنے کے لیے متعلقہ قواعد معطل کئے جائیں،
قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دے دی جس کے بعد سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر دن ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔