قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) صبح تک کے لئے ملتوی

100

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس کل (بدھ کی) صبح ساڑھے 10 بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں مردان یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے مذمتی قرارداد کی منظوری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی کے باعث اجلاس کی کارروائی کچھ دیر معطل رہی۔ بعد ازاں سپیکر نے کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا۔