قومی اسمبلی کا اجلاس 11مارچ کوطلب

100

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ منگل دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا 11 مارچ کو ہونے والا اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہو گا۔