اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہوا۔ اس وقت ایوان میں صرف 9 اراکین موجود تھے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2019-20ءکا وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لئے بلایا جانے والا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں مقررہ وقت پر پانچ بجے شروع ہوا اس وقت ایوان میں موجود حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس جاری تھے جس کی وجہ سے ایوان میں صرف 9 ارکان موجود تھے تاہم اجلاس شروع کردیا گیا۔