اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا 11 واں اجلاس 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔
اجلاس میں قانون سازی، وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس اور عوامی اہمیت کے حامل اہم ایشوز کو زیر غور لانے پر اتفاق ہوا۔قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدرات پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی کی ہمشیرہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے 11 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 20 دسمبر تک جاری رکھنے ، قانون سازی، وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس اور عوامی اہمیت کے حامل اہم ایشوز کو زیر غور لانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ ، ممبران قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، طارق فضل چوہدری، نزہت صادق، سید نوید قمر اور شہلا رضا، سید امین الحق، سید حفیظ الدین ، بیرسٹر گوہر علی خان ، زرتاج گل، ملک محمد عامر ڈوگر، نور عالم خان، پولین، گل اصغر خان، اعجاز حسین جاکھرانی اور علی محمد خان شریک تھے۔