قومی اسمبلی کا 37واں اجلاس پیر سے شروع ہوگا

106

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کا 37واں اجلاس (پیر) سے شروع ہوگا۔ اجلاس شام 5بجے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہوگا۔اجلاس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی نے ایجنڈے پر غور کے لئے ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 4بجے طلب کیا ہے جس میں فاٹا سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔کیلنڈر کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 6اکتوبر سے شروع ہونا تھا لیکن صدرمملکت نے اجلاس 26ستمبر کو پہلے ہی طلب کر لیا ہے۔