قومی اسمبلی کی خصوصی کشمیر کمیٹی کا اقوام متحدہ کے نام اپنی یادداشت میں مطالبہ

68

اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قومی اسمبلی کی خصوصی کشمیر کمیٹی نے اقوام متحدہ کے نام اپنی یادداشت میں مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔ اتوار کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قومی کشمیر کمیٹی کے ایک وفد نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیل بھونے کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں یادداشت پیش کی جس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرائے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔