قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات اورقومی ورثہ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پمرا) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کرتا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو یہاں پیر محمد اسلم بودلہ کی زیر صدارت ہوا جس میں صحافیوں رﺅف کلاسرا اور مبشر لقمان کی طرف سے عوامی نمائندوں …

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پمرا) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کرتا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو یہاں پیر محمد اسلم بودلہ کی زیر صدارت ہوا جس میں صحافیوں رﺅف کلاسرا اور مبشر لقمان کی طرف سے عوامی نمائندوں کیخلاف بے بنیاد الزامات کا جائزہ لیا گیا۔ پمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن (پی بی اے) سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے اگست 2015ءکو سپریم کورٹ کی ہدایات پر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کیخلاف 128 ایکشن لئے جبکہ پارلیمنٹ کے اراکین کی شکایت پر 17 ایکشن کئے گئے۔ کمیٹی نے پمرا کو ہدایت کی کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کو مطلوبہ معلومات فراہم کی جائیں جو رﺅف کلاسرا کیخلاف پمرا میں سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے درج کرائی شکایت کے شکایت کنندہ ہیں۔

Leave a Reply