قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس26 جون کو ہوگا

122
صدر فیصل آباد چیمبر

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس 26 جون کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس کے شرکا کو پاک امریکا انسداد دہشت گردی بات چیت اور میڈ لیول ڈائیلاگ کے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس کو افغان شہریوں کو گزشتہ ایک سال کے دوران جاری کردہ ویزوں کے اجرا بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ اجلاس میں کمیٹی کی سابقہ سفارشات کی بھی توثیق کی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین محسن داوڈ کریں گے جبکہ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔