- Advertisement -
اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس جمعرات کو صاحبزادہ محمد حامد رضا، ایم این اے کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کے بیشتر اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کمیٹی کا اجلاس ملتوی کرتے ہوئے اسے اگلے ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں ایم این اے محترمہ شاہدہ رحمانی، محترمہ صبا صادق، محترمہ سبین غوری اور نوید عامر نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں وزارت انسانی حقوق، قانون و انصاف، داخلہ اور ایف آئی اے کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600437
- Advertisement -