قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن نے ”نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی بل” کی متفقہ طور پر منظوری دے دی

87

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کا اجلاس چیئر مین کمیٹی سید امین الحق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں ہونے والے ایجنڈے کی منظوری لی گئی۔کابینہ ڈویژن کمیٹی نے نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔کمیٹی نے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے اسے عوامی مفاد کا عظیم منصوبہ قرار دیا۔کمیٹی نے فیڈرل سروس کمیشن کی امتحانی قوانین میں ترمیم کی ہدایت کی ہے۔فیڈرل سروس کمیشن کے قوانین میں ترمیم سے زیادہ سے زیادہ لوگ سی ایس ایس کی امتحان میں حصہ لے سکیں۔کمیٹی اجلاس میں اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والوں کے لیے علیحدہ مختص کوٹہ کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری ایسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی گئی۔ ارکان نے کہا کہ آ ئی سی ٹی میں کابینہ کی ہدایت پرملازمتوں کے لیے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے جس پر عملدامد نہیں ہو رہا۔کمیٹی نے اگلے اجلاس میں اسلام آباد کے ملازمتوںکے لیے نوکریوں کے حوالے سے مختص کوٹہ کے نفاذ کی رپورٹ طلب کر لی۔کمیٹی ایجنڈے کے حوالے سے زیر غور معاملات پر کمیٹی نے ایف آئی اے اور خزانہ ڈویژن کے افسران کی غیر حاصری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔