- Advertisement -
اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کے اجلاس میں متعددبل اورایک آرڈیننس پیش کر دیاگیا۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل 2025 پیش کیا۔
وزیربحری امور قیصر احمد شیخ نے آسان کاروباربل 2025ء پیش کیا۔ وفاقی وزیر علی پرویزملک نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025ایوان میں پیش کیا۔ شیخ وسیم نے انکم ٹیکس(دوسری ترمیم) بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے علاقہ دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت(ترمیمی بل) 2025 ایوان میں پیش کیا۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے آف دی گرڈ(کیپٹوپاورپلانٹس) لیوی آرڈیننس 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596199
- Advertisement -