اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں و شہریوں کی بلندی درجات کی دعا اور اراکین اسمبلی کے عزیز و اقارب کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی ۔
جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بنوں میں دہشت گردی کے واقعہ میں جوانوں کی شہادت ، پنجگور میں 5 جوانوں کی شہادت ، مستونگ دھماکے میں بچوں سمیت 5 افراد کی شہادت ، ایم این اے مہتاب غوث کے بھائی میاں افتخار کے انتقال ، بیرسٹر گوہر کی چچی کے انتقال ، سابق گورنر شاہ فرمان کے والد کے انتقال پر ایوان میں دعا کرائی جائے ۔ ایم این اے علی محمد خان نے بلند درجات کی دعا اور دعائے مغفرت کرائی ۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس 9 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جائے گی ۔