قومی اسمبلی کے اجلا س کی کارروائی 15 منٹ کے لیے موخر

95

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ نے وفاقی وزراءاور پارلیمانی سیکٹریز کی عدم موجودگی پر ایوان کی کاروائی 15 منٹ کے لیے موخرکر دی۔جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک حدیث اور قومی ترانے کے بعد وفا سوالات کا اغاز ہوا تو نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کل کی طرح آج بھی ایوان میں نہ تو وزرا موجود ہیں اور نہ ہی وفاقی پارلیمانی سیکٹریز موجود ہیں تو ایسے میں سوالات کے جوابات کون دے گا ، میری تجویز ہے کہ ایوان ان کی کارروائی کچھ وقت کے لیے موخر کی جائے تاکہ وزرا ءاور پارلیمانی سیکرٹیز آ جائیں تو دوبارہ ایوان کی کارروائی شروع کی جائے۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ کل بھی وزرا کی عدم حاضری پر چیئر نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وزیراعظم کو خط لکھا جائے گا کہ وقفہ سوالات اور ایوان کی کاروائی کے دوران وزرا کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔جس کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کی کارروائی 15 منٹ کے لیے معطل کرتے ہوئے ہدایات کی کہ وزرا اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹریزکی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں کیے گئے فیصلے کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوا تھا۔