قومی اسمبلی کے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

77

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایجنڈے میں دو توجہ مبذول نوٹس، مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کیا جانا بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

روایت کے مطابق موجودہ اسمبلی کے کسی رکن کی وفات کے بعد پہلی بار ہقنے والا اجلاس دعا یا دعائیہ کلمات کےبعد ملتوی کردیا جاتا ہے۔تاہم عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد یہ اجلاس غیر معمولی ہے۔اجلاس دن گیارہ بجے سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہوگا۔