قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔193 راجن پور و ن میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ شروع

180
Election Commission

-Iاسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔193 راجن پورمیں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ مقررہ وقت پر شروع ہوگئی۔پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام پانچ بجے تک ہے۔ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 79 ہزار 204 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6ہزار 495 ہے جبکہ 1 لاکھ 72 ہزار 709 خواتین ووٹرز ہیں۔ضلع میں 237 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 80 مرد، 77 عورتوں کے، 80 مشترک اور 3 امپرووائزڈ پولنگ سٹیشن ہیں جبکہ پولنگ بوتھ کی تعداد 711 ہے جن میں 400 مردوں اور 311 عورتوں کے پولنگ بوتھ ہیں۔

پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کے علاوہ پاکستان رینجرز کے 200 جوان بھی بطور کوئیک ریسپانس فورس اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ضلع میں مجموعی طور پر 11 امیدواران انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ راجن پور کے عوام سے درخواست ہے کہ بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے یا انتخابی عمل میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نپٹا جائے گا۔انتخابی عمل کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں الیکشن کمیشن مرکزی و صوبائی کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔