اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔241 پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار خرم شیر زمان 48 ہزار 610 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 23فیصد رہی ۔