قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔37 کرم میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے امیدوار حمید حسین 58 ہزار 650 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

191
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔37 کرم میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے امیدوار حمید حسین 58 ہزار 650 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔37 کرم میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے امیدوار حمید حسین 58 ہزار 650 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ساجد حسین طوری 54 ہزار 384 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 37.67 فیصد رہی۔