قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-47اسلام آباد میں پولنگ پرامن رہی

140
Polling was peaceful
Polling was peaceful

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-47اسلام آباد کے عام انتخابات 2024 کے لئے پولنگ جمعرات کو پرامن رہی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز (آئی ایم سی جی) G-7/1، اسلام آباد ماڈل سکول (آئی ایم ایس) این اے 47 سمیت ( آئی سی ٹی-ll) کے مختلف پولنگ سٹیشنز پر مجموعی طور پر ساڑھے تین بجے تک مردانہ بوتھ پرووٹ پولنگ ٹرن آؤٹ 55 فیصد رہا جبکہ خواتین ووٹ پولنگ ٹرن آئوٹ 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔این اے47 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید سبط الحیدر سمیت دیگر امیدواروں میں پی ٹی آئی کے شعیب شاہین، مصطفی نواز کھوکھر آزاد اور مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری امیدوار ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سینٹرل کنٹرول روم کے ذریعے پولنگ کے عمل کی نگرانی کر تے رہے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ووٹرز پرامن ماحول میں اپناحق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے سرگرم رہے۔ پولنگ کے عمل کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے پولنگ سٹیشنز کے باہر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے اور دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد پولنگ سٹیشنز کے اندر اسلحہ اور گولہ بارود لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی طرف سے نوجوان ووٹروں کی آگاہی کے لئے پولنگ سٹیشنوں کے باہر بوتھ قائم کئے گئے۔امیدواروں کے حامیوں نے بزرگ شہریوں معذور افراد سمیت اپنے ووٹروں کو پولنگ سٹیشنوں تک لانے کے لئے ٹرانسپورٹ کے انتظامات بھی کر رکھے تھے۔