اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے130لاہور XIV سے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد نواز شریف ایک لاکھ 79ہزار 310ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار یاسمین راشد ایک لاکھ 4ہزار 485ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 52.45فیصد رہا۔