اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے47 اسلام آباد II سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق فضل چوہدری ایک لاکھ 2ہزار502ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شعیب شاہین 86 ہزار396ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب58.80فیصد رہا۔