اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے صدراتی ایواڈ یافتہ معروف اداکار عابد علی کے انتقال پر گہرے دکھ اورتعزیت کا اظہارکیا ہے۔جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے مرحوم کی فنی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عابد علی نے اپنی فنی خدمات کی بدولت ملک کا نام سر بلند کیا ہے۔شعبہ اداکاری میں عابد علی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کہ کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔