قومی اسمبلی کے سپیکرو ڈپٹی سپیکرکی مسیح برادری کو ایسٹر کی مبارک باد

116

اسلام آباد ۔ 15اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق اورڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیح برادری کو مبارک باد دی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ مسیح برادری چالیس روزوں کے اختتام پر ایسٹر کا تہوار مناتی ہے۔ انھوں نے دعا کی کہ ایسٹر پوری مسیح برادری کے لیے خوشیوں اور خوشحالی کا پیغام ثابت ہو۔انھوں نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام نے محبت ، رواداری اور بھائی چارے کی تبلیخ کی۔ انھوں نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی محبت کا پیغام ب قومیتوں اور برادریوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دنیا میں امن کو یقینی بنانے کے لیے مشعل راہ بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو در پیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔