اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے روزنامہ دنیا کے چیف رپورٹر سید ظفر ہاشمی کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو سید ظفر ہاشمی کے نام اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ آپ کے والد کے انتقال کی خبر سن کر انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے تعزیتی پیغامات میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔