اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے ٹھٹھہ میں چلیاں کے مقام پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نےحادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا اور متعلقہ احکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ۔