قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی کا سابق سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی خان احمد گورایہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

57

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سابق سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی خان احمد گورایہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غمزدہ خاندان کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے خان احمد گورایہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔