قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں ملتان اور کراچی سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب ارکان سید علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ نے حلف اٹھا لیا

173
قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں ملتان اور کراچی سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب ارکان سید علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں ملتان اور کراچی سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب ارکان سید علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ نے حلف اٹھا لیا۔

پیر کو قومی اسمبلی میں سپیکر راجہ پرویز اشرف نے دونوں نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ جس کے بعد دونوں ارکان نے قومی اسمبلی کے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔ اس موقع پر مہمانوں کی گیلری میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔