قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے قائم مقام سپیکرکے فرائض سنبھال لئے

140

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے قائم مقام سپیکرکے فرائض سنبھال لئے ہیں۔ پیرکو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بیرون ملک سےواپسی تک قائم مقام سپیکرکے فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے یہ فرائض آئین کے آرٹیکل 53 کی ذیلی شق3 کے تحت سنبھالے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی 2جنوری کو سرکاری دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں ۔