اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم میلبورن سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگئی ۔
قومی سکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا۔منیجر منصور رانا، کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبورن سے لاہور پہنچیں گے۔
ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبورن سے راولپنڈی پہنچیں گے۔محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبورن سے پشاور پہنچیں گے۔
اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے جبکہ باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔