قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال 2016-17ءکیلئے 1675 ارب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دےدی کونسل کا اجلاس پرائم منسٹر آفس اسلام آباد میں ہوا، وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال 2016-17ءکیلئے 1675 ارب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی …
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال 2016-17ءکیلئے 1675 ارب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دےدی
مزید خبریں
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال 2016-17ءکیلئے 1675 ارب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دےدی
کونسل کا اجلاس پرائم منسٹر آفس اسلام آباد میں ہوا، وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال 2016-17ءکیلئے 1675 ارب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دےدی۔ قومی ترقیاتی پروگرام 800 ارب روپے کے وفاقی پی ایس ڈی پی اور 875 ارب روپے کے صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام پر مشتمل ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پیر کو پرائم منسٹر آفس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے ایجنڈا کے تمام آئٹمز کی منظوری دی۔ اجلاس میں مالی سال 2016-17ءکیلئے جی ڈی پی کی 5.7 فیصد شرح نمو کے ہدف کی بھی منظوری دی گئی۔ آئندہ مالی سال کے دوران زرعی شعبہ کیلئے شرح نمو 3.5 فیصد، صنعتی شعبہ کیلئے 7.7 فیصد اور خدمات کے شعبہ کیلئے 5.7 فیصد کے ہدف کی منظوری دی گئی۔








