قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے پولیو کے خاتمے کےلئے986.26 ملین ڈالر کی لاگت کے ہنگامی نظرثانی شدہ پلان کی منظوری دیدی

57
APP53-25 ISLAMABAD: January 25 – Finance Minister Asad Umar chairing ECNEC meeting. APP

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی)قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے 986.26 ملین ڈالر کی لاگت کے ہنگامی نظرثانی شدہ پلان کی منظوری دیدی۔ ایکنک کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی سربراہی میں جمعہ کو ہوا۔ اجلاس میں ملک سے پولیو کے خاتمہ کے پروگرام کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا جس کے بعد ایکنک نے پولیو کے خاتمہ کے لئے نظرثانی شدہ ہنگامی پلان کی منظوری دی۔ اس پروگرام پر لاگت کا تخمینہ 986.26 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔اس ہنگامی منصوبہ کا مقصد اس کے ذریعے عام ویکسینیشن کے علاوہ بھی ملک میں اضافی پولیو خاتمہ مہم چلانا ہے۔ علاوہ ازیں پولیو وائرس کی منتقلی کی نگرانی کے لئے انوائرمنٹل سرویلیئنس کو بھی بروئے کار لایا جائے گا۔ایکنک نے مردان۔صوابی 42کلومیٹر روڈ کی فزیبلٹی سٹڈی اور ڈبل کرنےکی منظوری دی۔ مردان۔ صوابی شاہراہ کے منصوبہ پر 9550.10ملین روپے کی لاگت آئے گی۔