- Advertisement -
اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں قومی پولیو مہم جاری ہے جو 27 تاریخ تک جاری رہے گی، خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے رواں سال کا7واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
بدھ کو انسداد پولیو پروگرام سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کا ساتواں پولیو کیس خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر سے رپورٹ ہوا ، ملک بھر میں رواں سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم 27 اپریل تک جاری ہے جس دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا ئیں گے۔
- Advertisement -
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے 5 سال تک کے بچوں کو مہم کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیو ویکسین کی اضافی خوراکیں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاتی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586342
- Advertisement -