31.6 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںقومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ بچوں کو...

قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ،عظمیٰ کاردار

- Advertisement -

سیالکوٹ۔27مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس میں ضلع سیالکوٹ کے تقریبا 8 لاکھ بچے شامل ہیں، بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانا انتہائی ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں جاری انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے،پولیو مہم میں اب تک 90 فیصد ہدف حاصل کیا جا چکا ہے۔ عظمیٰ کاردار نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ کی 148 یونین کونسلز میں پولیو مہم جاری ہے اور اب تک 4 لاکھ بچوں کو ان کے گھروں میں جا کر ویکسین دی جا چکی ہے۔ اجلاس کے دوران پولیو چیئرپرسن کو انسداد پولیو مہم کی تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

- Advertisement -

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر مختار، ایس پی انوسٹی گیشن عثمان سیفی، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا بھی موجود تھے۔ عظمیٰ کاردار نے والدین سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال کی تیسری پولیو مہم 30 مئی تک جاری رہے گی۔

انہوں نے پولیو ٹیموں کی محنت اور والدین کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ سب کی مشترکہ کاوشوں سے پولیو کے خلاف مہم میں کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانا انتہائی ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601845

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں