- Advertisement -
اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):پاکستان کی انڈر-23 قومی فٹبال ٹیم نے اے ایف سی انڈر-23 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کی تیاری کے لیے اسلام آباد میں اپنا تربیتی کیمپ مکمل کر لیا ہے۔
یہ دو ہفتے کا کیمپ ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ٹیم کل رات (31 اگست) کمبوڈیا روانہ ہوگی اور کراچی سے ایک نجی ایئرلائن کے ذریعے بنکاک میں مختصر قیام کے بعد پنوم پین پہنچے گی۔
- Advertisement -
پاکستان اپنا پہلا کوالیفائنگ میچ 3 ستمبر کو عراق کے خلاف کھیلے گا۔ دوسرا گروپ میچ 6 ستمبر کو میزبان ملک کمبوڈیا کے خلاف ہوگا۔ پاکستان اپنا گروپ مرحلے کا آخری میچ 9 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔
- Advertisement -