- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 2 ستمبر کو ہونگے جس میں 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جس میں 18 رکنی ٹیم اور باقی سات کھلاڑیوں کو سٹینڈبائی رکھا جائے گا۔ منتخب ٹیم ایشیاءکپ کے کوالیفائنگ میں شرکت کرےگی اور کوالیفائنگ راﺅنڈ 24 سے 30 ستمبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم کی روانگی سے قبل ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں عمان کے ساتھ سیریز14 سے 20 ستمبر تک اسلام آباد اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=17934
- Advertisement -