قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 1405فارم جمع کروائے گئے،الیکشن کمشنرسندھ اعلامیہ

157
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام انتخابات کی کوریج کے حوالے سے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کل ہوگا

کراچی۔ 23 دسمبر (اے پی پی):عام انتخابات 2024میں کاغذات نامزدگی جمع و وصول کرانے کا سلسلہ ہفتہ کو چوتھے روز بھی جاری رہا۔

دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کراچی کے میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ آئوٹ ریچ ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق تاحال کراچی ڈویژن میں مجموعی طور پر 1405فارم جمع ہوچکے ہیں جس میں قومی اسمبلی کی 22نشستوں کے لئے333فارم جمع کئے گئے اور صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں کے لئے 1072فارم جمع کئے گئے ہیں۔

مزیدبرآں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، کراچی میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ/ریٹرننگ آفیسر برائے مخصوص نشست (خواتین و اقلیت)شریف اللہ نے فارم وصول کئے۔ اس سلسلے میں تاحال مجموعی طور پر 109فارم جمع کئے گئے ہیں

جن میں سندھ سے قومی اسمبلی کے لئے خواتین کے 22اورصوبائی اسمبلی کے لئے خواتین کے 64فارم جمع کئے گئے۔ اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے لئے اقلیتوں کے 23فارم جمع کروائے گئے ہیں۔