قومی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل) راولپنڈی میں شروع ہو گا

63

راولپنڈی۔ 23 دسمبر(اے پی پی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل) پیر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ نیپال کے خلاف سیریز کے لئے ملک بھر سے 25 نابینا خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور ان کا تربیتی کیمپ (کل) پیر سے وقار النساء ڈگری کالج راولپنڈی میں شروع ہو گا، انہوں نے بتایا کہ میرٹ کی بنیاد پر 15 رکنی ٹیم کا باضابطہ اعلان 31 دسمبر کو کیا جائے گا۔