قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 24 اپریل سے شروع ہوگا

101
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) آغا شوکت علی میموریل نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 24 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی بار آغا شوکت علی میموریل نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، بہاولپور اور اسلام آباد شامل ہیں۔