- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) قومی بلائنڈ کرکٹر محمد جمیل اور انیس جاوید آسٹریلوی کھلاڑیوں کو تربیت دینے کےلئے( کل) منگل کی علی الصبح اسلام آباد سے آسٹریلیا روانہ ہونگے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق قومی کھلاڑی محمد جمیل اور انیس جاوید آسٹریلین بلائنڈ کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کےلئے (کل) آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1439
- Advertisement -