قومی بچت سکیموں کے تحت مختلف اکائونٹس پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیاگیا ہے،نیشنل سیونگز

139
Central Directorate of National Savings
Central Directorate of National Savings

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):قومی بچت سکیموں کے تحت مختلف اکائونٹس پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیاگیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 105 بیسک پوائنٹس کی کمی کے بعد 19 فیصد کر دی گئی ہے، پہلے سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 20.50 فیصد تھی۔

اس طرح شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 134 بیسک پوائنٹس کی کمی کے بعد 17.90 فیصد کر دی گئی ہے جو پہلے 19.24فیصد تھی۔ اسی طرح ساروا اسلامی سیونگ اکائونٹ پر منافع کی شرح 150 بیسک پوائنٹس کمی کے بعد 19 فیصد کر دی گئی ہے جو پہلے 20.50 فیصد تھی۔ نئی شرح کا اطلاق 12 اگست 2024 سے ہو گیا ہے۔