- Advertisement -
اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):قومی بچت کی سکیموں کی شرح منافع میں رد و بدل کر دیاگیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 4 بیسس پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 11.74 فیصد سے کم ہو کر 11.70 فیصد ہو گئی ہے۔
سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 20بیسس پوائنٹ کا اضافہ کر دیاگیا ہے۔ سپیشل سیونگزسرٹیفکیٹ پر شرح منافع 11فیصد سے بڑھ کر 11.20 فیصد ہو گیا۔
- Advertisement -
سپیشل سیونگز اکائونٹس پر منافع کی شرح میں 20 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان اکائونٹس پر منافع کی شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 11.20 فیصد ہو گئی ۔ نئی شرح کا اطلاق 22 اپریل سے ہو گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586301
- Advertisement -