قومی بچت کی مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل

95
قومی بچت کی مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل
قومی بچت کی مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):قومی بچت کی مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل کردیاگیاہے۔ادارہ قومی بچت (سی ڈی این ایس) کے مطابق ریگولرانکم سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں 12 بیسسز پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعدان سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 14.64فیصدسے کم کرکے 14.52فیصد ہوگئی ہے،

سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں 30بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 15.50فیصدسے کم کرکے 15.20فیصدکردی گئی ہے،سپیشل سیونگز اکائونٹس پرمنافع کی شرح 30بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 15.50فیصد سے کم ہوکر15.20فیصد ہوگئی۔شارٹ ٹرم سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 68بیسزپوائنٹس کی کمی کے بعد17.90فیصدسے کم ہوکر17.22فیصد کردی گئی ہے۔

اسی طرح ساروااسلامک سیونگزاکاونٹس پرمنافع کی شرح 100بیسسزپوائنٹس کی کمی کے بعد19فیصد سے کم ہوکر18فیصدہوگئی ہے۔ساروااسلامک ٹرم اکائونٹس پرمنافع کی شرح 122 بیسسز پوائنٹس کی کمی کے بعد17.58فیصدسے کم کرکے 16.36فیصدکردی گئی ہے۔نئی شرح کااطلاق 12ستمبر2024 سے ہوگا۔