قومی بیچ ریسلنگ چیمیئن شپ26مئی سے شروع ہوگی

178

قومی بیچ ریسلنگ چیمیئن شپ26مئی سے شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیچ ریسلنگ چیمیئن شپ 26مئی سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگی۔ قومی ریسلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ انور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور فاٹا شامل ہیں۔ چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی۔