- Advertisement -
راولپنڈی ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ جمعرات سے شروع ہو گی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 150 مرد و خواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں حصہ لیں گے۔ 14 اکتوبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر 14، بوائز سنگل انڈر 16، مینز سنگلز انڈر 18، مینز ڈبلز انڈر 18، گرلز سنگلز انڈر 16، ویمن سنگلز انڈر 18 اور ویمن ڈبلز انڈر 18 کے مقابلے کھیلے جائیں گے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116674
- Advertisement -