28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومیوم قائد اعظمقومی ترانہ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام آج فیض آباد مرکز میاں حیات...

قومی ترانہ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام آج فیض آباد مرکز میاں حیات بخش ہال میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوگی

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) انجمن فیض الاسلام کے ذیلی ادارے قومی ترانہ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قومی ترانہ کے خالق ابو الاثر حفیظ جالندھری کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے آج بروز جمعرات کو فیض آباد مرکز میاں حیات بخش ہال میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس میں راولپنڈی و اسلام آباد کی ممتاز سماجی اور علمی شخصیات اظہار خیال کریں گی۔ قومی ترانہ فاﺅنڈیشن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عزیزاحمد ہاشمی نے بتایا کہ اس تقریب میں انجمن کے تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی شرکت کریں گے، جنہیں مذکورہ دونوں شخصیات کی زندگی کے مختلف پہلووںکے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82006

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں