قومی تھروبال چیمپئن شپ (کل) سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گی

79
Sports Complex

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی تھروبال چیمپئن شپ کل (بدھ سے )پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹس کی مرد اور خواتین ٹیمیں حصہ لیں گی۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 28 جنوری کو ہوگی، جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔