قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ انڈر۔15، محمد عماد اور حمام احمد فائنل میں پہنچ گئے

57

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں محمد عماد اور حمام احمد انڈر۔15 ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ عبداللہ نواز اور سخی اللہ ترین نے انڈر۔13 ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے انڈر۔15 کے پہلے سیمی فائنل محمد عماد نے عثمان ندیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دوسرے سیمی میں حمام احمد نے مطاہر علی کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ اسی طرح انڈر۔13 ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عبداللہ نواز نے زوراز نعیم کو بآسانی 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی اور دوسرے سیمی فائنل سخی اللہ ترین نے عمیر ارشد کو 3-1 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔