قومی جونیئر ٹیم نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے نیپال روانہ

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) سائوتھ ایشین انڈرـ16 گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے قومی جونیئر ٹیم منگل کو کراچی سے نیپال روانہ ہوگئی، چیمپیئن شپ 18 اکتوبر سے شروع ہوگی جس میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پاکستان اپنا پہلا میچ جمعرات کو نیپال کے خلاف کھیلے گا، دوسرا میچ سری لنکا، تیسرا بھارت جبکہ …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) سائوتھ ایشین انڈرـ16 گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے قومی جونیئر ٹیم منگل کو کراچی سے نیپال روانہ ہوگئی، چیمپیئن شپ 18 اکتوبر سے شروع ہوگی جس میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پاکستان اپنا پہلا میچ جمعرات کو نیپال کے خلاف کھیلے گا، دوسرا میچ سری لنکا، تیسرا بھارت جبکہ چوتھا میچ مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔ 22 اکتوبر کو فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ کھیلے جائیں گے۔