قومی جوڈو ٹیم گرینڈ سلام میں شرکت کےلئے30 نومبر کو جاپان جائے گی

136

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) قومی جوڈو ٹیم گرینڈ سلام میں شرکت کےلئے30 نومبر کو جاپان روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے مطابق ٹورنامنٹ 2 سے5 دسمبر تک جاپان کے شہر ٹوکےو میں کھیلا جائیگا جس میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جنہیں آرمی اور واپڈا کے کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔